ڈنمارک کے جزیرے مان کے مشہور سفید چاک کے پہاڑ یونیسکو کے عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈنمارک کے سفارتخانے نے خوشی کا اظہار کیا کہ مانز کلنٹ اب دنیا کی ان منفرد جگہوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے جنہیں یونیسکو کی طرف سے عالمی حیثیت دی گئی۔
مانز کلنٹ کا ساحلی علاقہ اپنی خوبصورتی اور قدرتی مناظر کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہ سفید چاک کے پہاڑ ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور اب یونیسکو کی فہرست میں آنے کے بعد دنیا بھر میں اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
ڈنمارک اور گرین لینڈ کے کل پندرہ مقامات کو یونیسکو کے عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن میں ثقافتی اور قدرتی دونوں طرح کی جگہیں شامل ہیں۔ ان میں ہیلسنگور میں واقع کرونبورگ قلعہ اور گرین لینڈ کا آئسی فجارڈ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ان اہم مقامات کا یونیسکو کی عالمی ورثہ فہرست میں آنا نہ صرف ان ممالک کے لیے باعث فخر ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے ان کی اہمیت کو تسلیم کرنے کا ثبوت بھی ہے۔
