سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے لائیو سٹاک تجرباتی فارم قادر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تحقیقی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس دورے کا مقصد فارم میں جاری سائنسی تحقیق اور اس سے متعلقہ سہولیات کی نگرانی کرنا تھا۔
دورے کے دوران سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جن میں لیبارٹریز، شیڈز اور دیگر تحقیقاتی سیکشنز شامل تھے۔ انہوں نے وہاں ہونیوالی سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت دی کہ ریسرچ کے نتائج اور جدید طریقہ کار چھوٹے کسانوں تک پہنچائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید لائیو سٹاک ٹیکنالوجی سے چھوٹے کاشتکار بھی مستفید ہو سکتے ہیں اور اپنی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے جانوروں کی نسل کی بہتری پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے اور جدید علوم کو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی۔ اس دورے میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ ڈاکٹر محمد ساجد اور ڈائریکٹر ایل پی ار ائی بہادر نگر ڈاکٹر مقصود احمد بھی موجود تھے، جنہوں نے ادارے کی مختلف سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
