حج 2026 کی تیاریوں پر اہم اجلاس کی تفصیلات

newsdesk
1 Min Read

اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حج 2026 کی ابتدائی تیاریوں سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اس اجلاس کا مقصد پاکستانی حجاج کو آئندہ حج میں بہتر سہولیات اور منظم انتظامات فراہم کرنے کے اقدامات پر مشاورت تھا۔

اجلاس میں وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر ساجد محمود چوہان سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے حالیہ حج کے دوران سامنے آنے والے تجربات کی روشنی میں رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کو مزید بہتربنانے کیلئے سفارشات پیش کیں۔

وزارت مذہبی امور نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ بروقت اور مؤثر تیاریوں کے ذریعے پاکستانی حجاج کو ایک منظم، پُرسہولت اور یادگار حج کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے