پہلی بار: یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل کراس بارڈر اکاؤنٹس متعارف
کراچی، 12 فروری 2026: مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے کے معروف مالیاتی ادارے Mashreq نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی صارفین کے لیے ایک انقلابی کراس بارڈر ڈیجیٹل سروس متعارف کرادی ہے۔ اس سہولت کے تحت صارفین اب گھر بیٹھے مکمل طور پر آن لائن طریقے سے Mashreq Pakistan میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے، اپنے یو اے ای اور پاکستان اکاؤنٹس کا ایک ہی پلیٹ فارم پر جائزہ لے سکیں گے اور فوری طور پر رقم پاکستان منتقل کر سکیں گے۔
بینک کے مطابق یہ سروس ان پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہے جن کا Mashreq UAE میں اکاؤنٹ موجود ہے۔ نئی سہولت کے تحت پاکستان میں اکاؤنٹ کھولنے کے لیے نہ تو کسی برانچ کے دورے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی کاغذی کارروائی درکار ہوگی، بلکہ مکمل عمل موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل انداز میں مکمل کیا جا سکے گا۔
صارفین کو موبائل ایپ میں ایک متحدہ عالمی ڈیش بورڈ فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ اپنے سرحد پار مالی معاملات پر بہتر نگرانی اور کنٹرول حاصل کر سکیں گے۔
مزید برآں، پاکستان میں اکاؤنٹ فعال ہونے کے بعد صارفین Quick Remit سروس کے ذریعے فوری اور بلا معاوضہ رقم منتقل کر سکیں گے، جو صرف مشرق کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے مخصوص ہے۔
گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ، Fernando Morillo نے کہا کہ یہ اقدام بینکاری کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور یو اے ای میں پہلی بار غیر مقیم پاکستانیوں کو بغیر کسی جسمانی کاغذی کارروائی کے اپنے ملک میں ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
سی ای او Mashreq Pakistan، Muhammad Hamayun Sajjad کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی نظام کی تعمیر کی جانب اہم قدم ہے، جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن سے مالی طور پر منسلک رہنے میں مدد دے گی۔
بینک کے مطابق نئے اکاؤنٹ ہولڈرز کو زیرو منیمم بیلنس کرنٹ اکاؤنٹ اور مفت مقامی PayPak ڈیبٹ کارڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام سرحد پار بینکاری کو آسان بنانے، ترسیلات زر کے عمل کو تیز اور کم لاگت بنانے اور سمندر پار پاکستانی برادری کو جدید مالی سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
