عالمی یوم ریڈیو پر یونیورسٹی مقابلہ کامیابی سے اختتام

newsdesk
3 Min Read
عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر رفاہ یونیورسٹی اور ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے اشتراک سے انٹر یونیورسٹی ڈیجیٹل کانٹینٹ مقابلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر منعقد ہونے والا انٹر یونیورسٹی ڈیجیٹل کانٹینٹ مقابلہ رفاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز اور ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے اشتراک سے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں جڑواں شہروں کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے فعال شرکت کی۔اختتامی تقریب میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد، ڈائریکٹر پروگرامز ریڈیو پاکستان مس مسرت شارخ اور اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان راولپنڈی عاطف اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے، جبکہ اساتذہ، میڈیا پیشہ ور اور طلبہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور مقابلے میں شریک نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ رفاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز ڈاکٹر ریاض عادل نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ایک قومی اثاثہ ہے جو قومی شناخت اور شعور کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل کانٹینٹ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے خطاب میں ریڈیو کی تاریخی اہمیت اور سماجی کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد سے ریڈیو نے عوامی آواز بن کر یکجہتی اور آگاہی میں کلیدی حصہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں بھی ریڈیو جیسے موثر میڈیم کی قدر کریں اور ذمہ دارانہ ابلاغ کو فروغ دیں۔ انہوں نے رفاہ یونیورسٹی کی جانب سے ریڈیو پاکستان کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔ڈائریکٹر پروگرامز ریڈیو پاکستان مس مسرت شارخ نے کہا کہ پاکستان میں ابلاغ کا سب سے مضبوط ذریعہ آج بھی ریڈیو ہے اور ایسے مشترکہ اقدامات نوجوانوں کو میڈیا کے مثبت استعمال کی طرف راغب کرتے ہیں۔ انہوں نے اس کورس کی قدر دانی کی اور مستقبل میں اس طرح کے پروگرامز کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو پرفارمنس بیس سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ منتظمین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو منظرِ عام پر لاتے ہیں اور ملک میں معیارِ ابلاغ بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے