زیتون کی غذائیت اور پائیدار خوراک پر ورکشاپ

newsdesk
3 Min Read
پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی راولپنڈی میں زیتون کی غذائیت، صحت فوائد اور پائیدار زراعت پر بین الاقوامی ورکشاپ منعقد ہوئی۔

بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں زیتون کی غذائیت اور پائیدار زرعی نظام پر بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے شعبہ ہارٹیکلچر، فیکلٹی آف ایگریکلچر نے اولیو کلچر اسکیل اپ کے اشتراک سے “زیتون: صحت کے فوائد، غذائی اہمیت اور پائیدار فوڈ سسٹمز” کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان تھے۔ ان کے علاوہ اساتذہ، طلبہ، محققین اور زرعی ماہرین کی بڑی تعداد نے بھی اس اہم تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔

تقریب کا آغازشعبہ ہارٹیکلچر کے چئیر مین ڈاکٹر عمران حسن کی خطبہ استقبالیہ سے کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد زیتون کی غذائی افادیت، انسانی صحت پر اس کے مثبت اثرات اور پائیدار زرعی نظام میں اس کے کردار کو اجاگر کرنا تھا، تاکہ کاشتکاروں اور طلبہ کو جدید زرعی معلومات سے آگاہ کیا جا سکے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلربارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان میں زیتون کی کاشت کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں تحقیق، تربیت اور آگاہی کسانوں کی آمدن میں اضافے اور غذائی تحفظ کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

بین الاقوامی زرعی ماہر ڈاکٹر فرانچسکو ڈی موسو نے زیتون کی کاشت کے فروغ، عالمی رجحانات، اور زیتون کی غذائی و طبی افادیت پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے زیتون کے تیل کو صحت بخش غذا کا لازمی جزو قرار دیا۔ ڈاکٹر محمد نعمان نے معیاری زیتون کے تیل کی پہچان اور اس کی جانچ کے طریقہ کار پر جامع پریزنٹیشن دی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جس میں شرکاء نے ماہرین سے مختلف تکنیکی سوالات کیے۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خان نے سب کا شکریہ ادا کیا، گروپ فوٹو لیا گیا اور یادگاری طور پر زیتون کا پودا بھی لگایا گیا۔

Read in English: PMAS-AAUR held a Workshop on Olive Nutrition and Sustainable Food Systems

Share This Article
1 تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے