پاکستان میں تپ دق کے خاتمے کے لیے شراکت داری مضبوط

newsdesk
2 Min Read
مرسی کورپس پاکستان نے وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات میں تپ دق کے خاتمے کے لیے نئے تشخیصی آلات اور مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مرسی کورپس پاکستان کی ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال اور وزارتِ قومی صحت کے سینئر حکام سے ملاقات کی اور ملک میں تپ دق کے خاتمے کے سلسلے میں جاری کام کی تفصیل سے بریفنگ دی۔ ملاقات میں سیکرٹری، خصوصی سیکرٹری اور ڈائریکٹر پروگرام سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وفد کی قیادت کاؤنٹری ڈائریکٹر معین حیدر رضوی نے کی جبکہ ڈائریکٹر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر عادل طاہر، سینئر پروجیکٹ مینیجر عبداللہ لطیف اور گورنمنٹ لائزن ایڈوائزر ذوالفقار علی بھی شریک تھے۔ مرسی کورپس پاکستان نے موجودہ مداخلتوں، کامیابیوں اور مقامی سطح پر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی معلومات پیش کیں تاکہ تپ دق کے خاتمے کی کوششیں تیز کی جا سکیں۔ملاقات کا مرکزی محور آئندہ "آئی سی ای ٹی بی منصوبہ” تھا جس کا ہدف جدید تشخیصی آلات کی افادیت اور لاگت کے اعتبار سے جانچ کرنا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مریضوں کی جلد شناخت کو بہتر بنانا اور صحت کے نظام کی ردعمل صلاحیت کو مضبوط کرنا بتایا گیا۔ مرسی کورپس نے منصوبے کے ذریعے متوقع نتائج اور مقامی سہولیات کے ساتھ شراکت داری کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔وفد نے وزارت کو بتایا کہ منصوبہ تشخیص کے جدید طریقوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ صحت کے نظام میں بہتری، تیز شناخت اور موثر علاج کے روابط کو مضبوط کرے گا، جس سے ملک میں تپ دق کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے مقامی اداروں اور سرکاری فریقین کے ساتھ مل کر عمل درآمد کے منصوبے کی تفصیلات بھی پیش کیں۔وزیرِ محترم نے مرسی کورپس کی پیش کردہ تجاویز میں دلچسپی کا اظہار کیا اور صحت کے نظام کی استعداد بڑھانے کے لیے مشترکہ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔ ملاقات کے دوران آئندہ شراکت داری کے ممکنہ راستوں اور عملی مراحل پر تبادلہ خیال جاری رہا تاکہ تپ دق کا خاتمہ ایک مربوط قومی کوشش کے ذریعے یقینی بنایا جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے