22.4 C
Islamabad
ہفتہ, نومبر 23, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةراولپنڈیراولپنڈی کے حلقہ پی پی 16 میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی، پی...

راولپنڈی کے حلقہ پی پی 16 میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی، پی ٹی آئی تین دھڑوں میں تقسیم

راولپنڈی (اویس علی) راولپنڈی کے حلقہ پی پی 16میں الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف تین دھڑوں میں تقسیم،پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی صورت پی پی 16میں سیاسی کشیدگی بڑھنے لگی،

حلقہ پی پی16 کی عوام اور پارٹی ورکرز سیاسی دھڑوں میں تقسیم ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہونے لگا،حلقے کے امیدوار پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی کی اعلی قیادت کو ایک دوسرے کی نااہلی کے ثبوت پیش کرنے لگے۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے سابق امیدواروں کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا تو حلقہ پی پی 16کے ورکروں اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جانے لگا پارٹی ورکروں نے پارٹی چیئرمین کے غیر منصفانہ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے من پسند امیدواروں کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آر ڈی اے نے 5 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹسز جاری کر دیئے

حلقہ پی پی 16میں پی ٹی آئی کے تین امیدوارجس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی بلے کے نشان پر اورشہریار ریاض پھول کے نشان پر،زوہیب خان آفریدی عقاب کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما ضیاء اللہ شاہ پارٹی ٹکٹ نہ جمع کروانے پر جہاز کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔سیاسی رہنماوں اور الیکشن کے خواہشمند افراد میں اضافے سے پی ٹی آئی کے امیدواروں میں تقسیم نے انتخابی مہم اور عوامی رابطہ مہم کرنے کے لیے امیدواروں میں شدید مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے۔

ایک ہی حلقہ میں سیاسی دھڑے بندی نے ورکروں اور عوام کو مسائل کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔حلقہ پی پی 16کے امیدوارزوہیب خان آفریدی کا کہناہے کہ پارٹی کی اعلی قیادت حلقہ پی پی 16میں سروے کروائے لوگوں کے اعجاز خان جازی کے بارے میں شدید غم و غصہ ہے۔

اعجاز خان جازی الیکشن جیتنے کے بعد نمبر بند کیے رکھا اور اپنے پرائیویٹ سیکرٹریز اپنے دفتر میں بیٹھا کر عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کرواتے رہے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں موجود بورڈ میں پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

جہاں بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ کیاجائے گا کہ ٹکٹ کس کو دینا ہے ابھی ٹکٹ کو فائنل نہیں کیا گیا اور نہ ہی بورڈ نے کوئی فیصلہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے تمام امیدواروں سے ویڈیولنک پرخطاب کیا اور اس میں حلقہ پی پی 16کے امیدوار اعجاز خان جازی کی مزدور ریلی میں کم تعداد میں لوگوں جمع کرنے پر سرزنش کی اور ان کی کارکردگی کو صفر قرار دیا ہے۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا