21 C
Islamabad
ہفتہ, نومبر 16, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةاسلام آبادضرورت سے زیادہ رقم وصول کرنے پر دمن کوہ کے سی ڈی...

ضرورت سے زیادہ رقم وصول کرنے پر دمن کوہ کے سی ڈی اے کے منیجر کو معطل کر دیا گیا

اسلام آباد : دمن کوہ میں دکانداروں کی جانب سے زائد قیمت وصول کرنے کی متعدد عوامی شکایات موصول ہونے کے بعد سائٹ کے منیجر کو معطل کردیا گیا ہے۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گوہر محبوب ملک جو اس وقت اسسٹنٹ منیجر تھے جو اس وقت منیجر دمن کوہ کے عہدے پر تعینات تھے، کو نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔

کمیشن کی تقرری میں تاخیر، اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کا عمل روک گیا

معطلی کی مدت کے دوران انہیں سرکاری اوقات کار کے دوران چک شہزاد میں سی ڈی اے کی نرسری میں رپورٹ کرنا ہوگا  ۔

سی ڈی اے کا "گلیکسی انکلیو/مفتی محمود انکلیو” اور "وسٹا ویلی” غیر قانونی سوسائیٹیز کے خلاف نوٹس

اوور چارجنگ کا مسئلہ صرف دمن کوہ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دیگر پکنک مقامات پر بھی رپورٹ کیا گیا ہے جہاں دکاندار زیادہ نرخوں پر جوس اور اسنیکس فروخت کرتے ہیں۔

سی ڈی اے نیلامی اسکینڈل: خریدار کو پلاٹ کی بجائے 50 فٹ گہرا نالہ الاٹ کر دیا

کئی علاقوں میں دکانداروں نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) کی ملی بھگت سے بچوں کے لیے پلے ایریا قائم کیے ہوئےہیں۔

جن میں شکرپریاں اور لیک ویو پارک شامل ہیں۔ اور وہاں آنے والے زائرین اکثر زیادہ قیمت وصول کرنے کی شکایت کرتے ہیں۔ بغیر کسی بولی کے سی ڈی اے اور ڈی ایم اے نے متعدد افراد کو شکرپڑیاں اور لیک ویو پارک سمیت مختلف مقامات پر بچوں کے کھیلنے کے مقامات قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگر ان سائٹس کی نیلامی کی جائے تو سی ڈی اے ہر ماہ لاکھوں روپے کما سکتا ہے لیکن ایک مافیا ہے جو ایسی سائٹس کو معمولی قیمتوں پر چلاتا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ دمن کوہ میں زائد قیمت وصول کرنے کے خلاف عوامی شکایات پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور وہ دیگر پکنک مقامات پر مبینہ طور پر زیادہ قیمت وصول کرنے کے معاملات کی تحقیقات کریں گے۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف دکانداروں کے خلاف بلکہ سی ڈی اے کے متعلقہ حکام کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا