گوجر خان THQ ہسپتال میں MLC بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم

newsdesk
2 Min Read
وزیر صحت پنجاب نے گوجرخان ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مبینہ ایم ایل سی بے ضابطگیوں کی شفاف انکوائری کا حکم دیا، 72 گھنٹوں میں کارروائی کی یقین دہانی۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و آبادی اسماء ناز عباسی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کا دورہ کیا جہاں طبی خدمات اور میڈیکل ریکارڈز کا معائنہ کیا گیا۔ دورے کے موقع پر بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سینئر ڈاکٹر رفاقت حسین نے ملاقات کی اور اہم شواہد سامنے رکھے۔ڈاکٹر رفاقت حسین نے اپنے اکلوتے بیٹے کے قتل کیس کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں ٹی ایچ کیو گوجرخان کے ڈاکٹرز کی جانب سے ایم ایل سی میں مبینہ طور پر ہوشربا بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی اور میڈیکلز لیگز سرجن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی رپورٹ کے حوالے سے واقعات کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے کہا کہ شواہد واضح ہیں اور متعلقہ محکمہ جات کو تحقیقات کرنی چاہئیں تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ڈاکٹر رفاقت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور انٹی کرپشن میں مقدمے کا اندراج بھی ہو چکا ہے، تاہم تاحال انصاف میں تاخیر ہے۔ انہوں نے گوجرخان ہسپتال کے عملے کے خلاف شفاف اور مؤثر کاروائی کا مطالبہ دہرایا تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔وزیر صحت نے واقعے کی سنجیدگی کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر رفاقت کو یقین دہانی کرائی کہ تمام ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی اور 72 گھنٹوں کے اندر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گوجرخان ہسپتال میں جاری تحقیقات کے دوران جامع جانچ اور میڈیکل ریکارڈ کی تصدیق پر زور دیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے