کمشنر راولپنڈی نے تعلیمی بورڈ کا اچانک معائنہ کیا

newsdesk
2 Min Read
انجینیئر عامر خٹک نے تعلیمی بورڈ راولپنندی کا اچانک دورہ کر کے میٹرک ابتدائی امتحان ٢٠٢٦ کی تیاریاں، حاضری اور شفافیت کا جائزہ لیا

انجینیئر عامر خٹک نے ایڈیشنل کمشنر اور فوکل پرسن تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر منصور احمد خان کے ہمراہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے بورڈ عملے کی حاضری کا جائزہ لیا اور میٹرک ابتدائی امتحان ٢٠٢٦ کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران امتحانی عمل کی تیاری، کمرہ امتحان کی ترتیب اور سیکورٹی انتظام کو باریک بینی سے دیکھا گیا اور ضروری امور کی فوری نشاندہی کی گئی۔دورے میں تعلیمی ماحول، حاضری کے طریقہ کار اور نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی گئی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ امتحانی نظام میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہر اقدام شفافیت کی بنیاد پر ہوگا۔ اس موقع پر تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے لیے مخصوص ہدایات جاری کی گئیں تاکہ امیدواروں کو بر وقت اور منصفانہ سہولیات فراہم کی جائیں۔بعد ازاں کمشنر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بورڈ امجد اقبال خٹک، کنٹرولر امتحانات تنویّر اصغر اعوان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امتحانی تیاریوں، حاضری نظام، سروس ڈلیوری اور نظم و ضبط کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور لاگو کرنے کے لیے واضح لائحہ عمل طے کیا گیا۔کمشنر نے تمام عملے کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور ادارے کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی میں نظم و ضبط اور شفافیت برقرار رہے اور میٹرک ابتدائی امتحان ٢٠٢٦ بلا تعطل اور منصفانہ طریقے سے منعقد ہو سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے