
راولپنڈی: اندرون شہر کچرہ کنڈی میں تبدیل تعفن مچھر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ آر ڈبلیو ایم سی کی مجرمانہ غفلت مایوس کن کارگردگی کے خلاف احتجاج تحریک کا اعلان۔ظہیراعوان
اندرون شہر لیپرسی ہسپتال ظفرالحق روڈ امرپورہ نئی آبادی چاہ سلطان ڈھوک کھبہ آریہ محلہ میں جگہ جگہ کچیرے کے ڈھیر معمول بن چکا ہے۔ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی نے لیپرسی ہسپتال ظفرالحق روڈ پر کچرہ کنڈی کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی اور دیگر افسران لاپتہ ہوچکے ہیں۔ورک فرام ہوم گھروں سے بیٹھ کر ہی دفتری کام کیا جاتا ہے۔ہم ہر روز اندرون شہر یونین کونسلوں میں جاتے ہیں آج تک سوائے سینٹری ورکرز یا سپروائزر کے کوئی چیف سینڑی انسپکٹر سئنیر آپریشن مینجر یا اسسٹنٹ آپریشن منیجر یا سینڑی انسپکٹر کوئی نظر نہیں آتا ملت کالونی آرڈبلیو ایم سی کے شکایات سنٹر پر بھی کوئی چیف سینٹری انسپکٹر یا انسپکٹر اے ایم نہیں ہوتے وہاں بھی صرف سینٹری ورکر ہی موجود ہوتےہیں۔اگر افسران کا پوچھا جائے تو اگے سےجواب ملتا ہے کہ ہم جانتے ہی نہیں یہاں کون آفیسر ہے۔بارہا شکایات کے باجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ آر ڈبلیو ایم سی کے پاس اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باجود کارگردگی صفر ہے۔ورکشاپ میں خراب گاڑیوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں اور جو گاڑیاں کوڑا اٹھانے آتی ہیں وہ بھی انتہائی مخدوش حالت میں ہیں اکثر گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں اور روزانہ گاڑیاں خراب ہوجاتی ہیں جن کو دوسری گاڑیوں کیساتھ باندھ کر ورکشاپ لے جایا جاتا ہے۔ستھرا پنجاب صرف میڈیا کی حد ہی ہے اندرون شہر گلی محلوں کے نالیں نالیاں سب کچیرے سے اٹی پڑی ہیں۔ہم شہریوں سے ملکر ہر یونین کونسل میں احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہیں احتجاجی کیمپ لگائے گے۔شہریوں کیساتھ ملکر اپنے شہر کو کچرے تعفن مچھروں مکھیوں بیماریوں سے پاک کریں گے۔ہم وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلفور ایم ڈی آرڈبلیو ایم سی اور دیگر نااہل افسران کو معطل تبدیل کیا جائے اور کوئی ایماندار فرض شناس زمہ دارافسران تعنیات کیے جائے جو شہر کو کچرے گندگی تعفن مچھروں بیماریوں سے پاک کر سکیں۔
