پاکستانیوں کے طرز زندگی کے باعث گھٹنوں اور کمر درد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹرز

جوڑوں کا بروقت آپریشن کم عمری میں بھی ممکن ہے۔ڈاکٹرز

0
858

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل پاک آرتھوکون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے کہا کہ پاکستان میں طرز زندگی، ورزش نہ کرنے اور مناسب خوراک کی کمی کے باعث گھٹنوں اور کمر درد کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،گھنٹوں موبائل اور کمپیوٹر پر گیمز کھیلنے اور کام کرنے سے بچوں میں گردن کے درد کا مرض بھی بڑھ رہا ہے۔ بروقت تشخیص اور جدید علاج سے اب آرتھو پیڈک امراض کا علاج ممکن ہے۔ تین روزہ انٹرنیشنل پاک آرتھوکون کانفرس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کے نامور ڈاکٹرز، ماہرین صحت، میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے طلباء سمیت دیگر کی بڑی تعداد شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہر آرتھوپیڈک ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ اف ری ہیبلیٹیشن ڈاکٹر فرید اللہ زمری نے کہا ہے کہ کولہے کے جوڑوں کے مسائل بڑھ چکے ۔ کولہے کے دونوں جوڑوں کا بروقت آپریشن کم عمری میں بھی ممکن ہے۔ لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر پروفیسر محمد حنیف نے کہا کہ ایسے بزرگ افراد جو طبی مسائل کے بنا پر مہروں کا آپریشن نہیں کروا سکتے اب آرتھوپیڈک کے جدید طریقہ علاج سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ آرتھو پیڈک ڈاکٹر محمود نے کہا کہ بچوں میں پیدائشی ٹیرے پاوں سمیت ہڈیوں کے امراض کا علاج جدید طریقہ علاج سے ممکن ہے۔ آغا خان کراچی سے ڈاکٹر کامران بٹ نے کہا کہ معمولات زندگی سے ورزش کے خاتمے، خوراک میں لاپرواہی، ٹیکنالوجی کے سبب جسمانی حرکت کی کمی، بیٹھنے اور دن بھر دفاتر، سکول و کالجز میں کمپیوٹر موبائل وغیرہ کے استعمال کے سبب کندھوں، ریڑھ کی ہڈی اور دیگر جوائنٹس میں درد اور ٹیڑھے پن کی شکایات میں بدستور اضافہ جاری ہے۔ پھل اور سبزیوں سمیت گوشت بھی انتہائی کم استعمال کرنے کے سبب ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں ۔کوہلے کی ہڈی کے مسائل گزشتہ سالوں میں نوجوانوں میں خصوصی طور پر بڑھ رہے ہیں۔ ساوتھ سٹی کراچی سے ڈاکٹر رنجیت کمار نے کہا کہ انسانی پوسچر میں خلل کے سبب جوائنٹ لائن میں تکالیف پیش آتی ہیں جس کے سبب مڈفلیکشن کی بیماری کا شکار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ کندھوں، کولہے کی ہڈی و دیگر ہڈیوں بالخصوص ٹانگوں کے ٹیڑھے ہونے سے بچاو کے لیے ادویات کے بجائے خوراک اور ورزش کا معمول لازم ہے۔

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا