چاہ سلطان غیرقانونی تعمیرات کے شکنجے میں، بلڈنگ انسپکٹر نے آنکھیں بند کرلی

کباڑ گلی میں 4 غیرقانونی دکانوں کی تعمیر جاری، علاقے میں 20 کنال پر 100 کے قریب غیر قانونی کمرشل دوکانیں و کمرشل پلازہ تعمیر کیے جا چکے ہیں

0
415

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، غیرقانونی تعمیرات نے جہاں ایک جانب شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے تو دوسری جانب ان غیرقانونی تعمیرات کی پشت پناہی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان اور عملے کے اثاثوں میں بے دریغ اضافہ ہوتا جارہا ہے، تفصیلات کے مطابق چاہ سلطان کے علاقے کباڑ گلی جو کچرا گلی سے بھی جانی جاتی ہے میں چار کمرشل دکانوں کی تعمیراتی جاری ہے، مذکورہ دکانوں کی تعمیرات میں میونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ بائی لاز کو نظر انداز کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اسی گلی میں 20 کنال پر 100 سے زائد کے قریب غیر قانونی کمرشل دوکانیں و کمرشل پلازہ تعمیر کیے جا چکے ہیں، جبکہ علاقے کے بلڈنگ انسپکٹر مبینہ طور پر اپنی مٹھی گرم کرکے غیرقانونی تعمیرات کو دیکھ کرا ٓنکھیں بند کرلیتے ہیں، چاہ سلطان میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ طویل عرصہ سے جاری ہیں اور مذکورہ 4 دکانوں کی تعمیر بھی اسی کی ایک کڑی ہیں، اس حوالے سے جب بلڈنگ انسپکٹر صفدر کا موقف لینے کے لئے ان سے رابطہ کیا گیا تو حسب روایت انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل صبح جاکر تعمیرات کا جائزہ لیں گے۔ سماجی حلقوں نےقانون نافد کرنے والے اداروں سے  میونسپل کارپوریشن کے افسران اور بلڈنگ برانچ کے عملے بالخصوص بلڈنگ انسپکٹرز کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا