25.5 C
Islamabad
اتوار, ستمبر 8, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةاسلام آبادنیشنل ٹی بی۔ کنٹرول پروگرام کا میگا فری اسکریننگ میڈیکل کیمپ...

نیشنل ٹی بی۔ کنٹرول پروگرام کا میگا فری اسکریننگ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

انٹرنیشنل ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر آر۔جے۔ایس لائف کیئر، اسلام آباد کیپٹل ایڈمنسٹریشن نیشنل ٹی بی۔ کنٹرول پروگرام نے میگا فری اسکریننگ میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ جمعرات 24 مارچ 2022 کو فیوچر وژن ماڈل سکول، مین فتح جنگ روڈ نوگزی، ترنول، اسلام آباد میں یہ ایونٹ انٹرنیشنل ٹی بی ڈے کے موقع پر منایا گیا۔ کیمپ کا افتتاح فیوچر وژن ماڈل سکول کے سی ای او جناب راؤ آصف نے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شہریار عارف خان نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر صوبیہ فیصل ٹیکنیکل کنسلٹنٹ نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام MoNHSR&C نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر تقریباً 800 سے زائد مریضوں نے، جن میں خواجہ سراء کمیونٹی کے ارکان بھی شامل تھے، میڈیکل کیمپ کی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔ اس موقع پر تمام مریضوں کو 10ماہر ڈاکٹروں نے مفت مشورہ، ادویات اور طبی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ مفت ٹی بی جین ایکسپرٹ ٹیسٹ اور ایڈز اسکریننگ ٹیسٹ کی سہولت بھی خصوصی طور پر فراہم کی گئی۔
مفت میڈیکل کیمپ آر جے ایس لائف کیئر کے زیر اہتمام باقاعدہ سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ یہ موجودہ سال میں منعقد ہونے والا پہلا سہ ماہی کیمپ تھا۔ پچھلے سال آر جے ایس لائف کیئر نے اس طرح کے 4 مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جس میں ایک خصوصی طور پر خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
اس موقع پر شہریار عارف خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹی بی کے خلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیت سکتے جب تک کہ پوری کمیونٹی پرعزم طریقے سے اس میں شامل نہ ہو جائے۔ ڈاکٹر راشد جہانگیر چیئرمین آر جے ایس لائف کیئر نے آئی سی ٹی انتظامیہ، نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام، اسکول انتظامیہ کا ان کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام سپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کے اس تعاون کے بغیر یہ میڈیکل کیمپ ممکن نہیں تھا۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا