21 C
Islamabad
ہفتہ, نومبر 16, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةراولپنڈیآر ڈی اے نے مورینو انکلیو نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کو...

آر ڈی اے نے مورینو انکلیو نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کو نوٹس جاری کر دیا

راولپنڈی : ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے نے M1 موٹروے اسلام آباد کے قریب "مورینو انکلیو” غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیم کے مالک کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد پرل انکلیو نامی ہاوسنگ سوسائٹی کے پاس کتنی زمین ہے، انتظامیہ کو خود بھی علم نہیں

آرڈی اے کے ترجمان نے کہاکہ مزید برآں، سپانسرز کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ وغیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی مارکیٹنگ فوری طور پر بند کر دیں اور قانون کے مطابق سکیم کی این او سی ومنظوری حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آر ڈی اے نے 5 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹسز جاری کر دیئے

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو بھی ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے اور دیگر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی جائیں۔

آر ڈی اے نے سنچری ٹاؤن، کنٹری سائیڈ فارم، ہائی کیپیٹل سٹی اورشاہین گارڈنز سمیت غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سائٹ دفاتر مسمار کر دیئے

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام الناس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے سے چیک کریں۔ اسے آر ڈی اے ویب سائٹ پر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پلاننگ ونگ آر ڈی اے نے سائبر کرائم ونگ، ایف آئی اے سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ عوام کو ان کے گھپلوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا جرائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالک کی طرف سے کیے گئے ہیں اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 37 کے تحت بھی قابل ذکر ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا