38.4 C
Islamabad
ہفتہ, جولائی 27, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةراولپنڈیاسلام آبادمریناسٹی، پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور سیون انکلیو ہاؤسنگ...

اسلام آبادمریناسٹی، پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور سیون انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی نامی تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آر ڈی اے کا اپریشن

راولپنڈی : ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پرانفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف  جاری آپریشن  کے دوران فتح جنگ روڈ پر تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اسلام آباد مرینا سٹی موضع گربال، پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی موضع موہری کھتران اور گربال

 اور سیون انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی موضع گربال فتح جنگ روڈ راولپنڈی کے  سائٹ آفس، مرکزی دروازوں اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا ہے۔

آر ڈی اے نے سنچری ٹاؤن، کنٹری سائیڈ فارم، ہائی کیپیٹل سٹی اورشاہین گارڈنز سمیت غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سائٹ دفاتر مسمار کر دیئے
ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی سی ایکٹ 1976 کے سیکشن 39 کے تحت اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے تحت کاروائی کرتے ہوے مذکورہ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔
اسلام آباد پرل انکلیو نامی ہاوسنگ سوسائٹی کے پاس کتنی زمین ہے، انتظامیہ کو خود بھی علم نہیں

انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے بشمول انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، ڈپٹی انچارج، سپرنٹنڈنٹ سکیم اور دیگر نے مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف آپریشن کیا۔ اس پراپرٹی کا مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سائٹ آفس چلا رہے تھے۔

آر ڈی اے نے راولپنڈی کے لئے 25 سالہ ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے موٹ میکڈونلڈ کے ساتھ اشتراک کر لیا

آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے عوام الناس کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے مفاد میں کسی ایسی غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیم میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں جس کی حیثیت کو آر ڈی اے نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اسے آر ڈی اے ویب سائٹ پر چیک کیا جا سکتا ہے۔ بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں، بکنگ اور سائٹ آفسز کی تعمیر اور تجاوزات کے خلاف بغیر کسی خوف و خطر کے سخت کارروائی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آر ڈی اے نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور پی ٹی سی ایل سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں تک خدمات کی توسیع نہ کریں کیونکہ ان کی حیثیت غیر منظور شدہ وغیر قانونی ہے

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا