اسلام آباد پرل انکلیو سوسائٹی کے گرد قانون نافد کرنے والے اداروں کا گھیرا تنگ

میاں شاہد فاروق اور ارشد دستی نے گرفتاری سے بچنے کےلئے تین مارچ تک ضمانت حاصل کرلی، ضمانت ختم ہونے پر گرفتاری کا امکان

0
943

راولپنڈی (ندیم تنولی سے ) پرل انکلیو سوسائٹی کی انتظامیہ نے گرفتاری سے بچنے کےلئے تین مارچ تک ضمانت حاصل کرلی، ضمانت ختم ہونے پر گرفتاری کا امکان، ایف آئی اے کی جانب سے بھی کاروائی شروع، ذرائع کا دعویٰ، تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل اٹک کی جانب سے تھانہ نیو ائیرپورٹ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں گرفتاری سے بچنے کے لئے پرل انکلیو سوسائٹی کے سی ای او میاں شاہد فاروق اور ارشد دستی نے عدالت سے تین مارچ تک عبوری ضماعت حاصل کرلی ہے۔

تفتیشی آفیسر محمد افتخار نے بتایا کہ ملزمان نے تین تاریخ تک عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے، آئندہ پیشی پر عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے ، جسمانی ریمانڈ ملنے پر ملزمان کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کریں گے۔تھانہ نیو ائیرپورٹ میں درج مذکورہ مقدمے میں شامل دفعات کے مطابق پرل انکلیو کے سی ای او میاں شاہد فاروق اور ارشد دستی کو سات سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے اور جرم جاری رکھنے کی صورت میں 50 ہزار روپے یومیہ جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے دعویٰ ہے کہ ایف آئی اے نے بھی سوشل میڈیا پر غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹی کی تشہیر کرنے پر پرل انکلیو سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا