21 C
Islamabad
ہفتہ, نومبر 16, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةاسلام آبادسی ڈی اے کا "گلیکسی انکلیو/مفتی محمود انکلیو" اور "وسٹا ویلی" غیر...

سی ڈی اے کا "گلیکسی انکلیو/مفتی محمود انکلیو” اور "وسٹا ویلی” غیر قانونی سوسائیٹیز کے خلاف نوٹس

اسلام آباد : کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں لیہتر روڈ پر موجود غیر قانونی سوسائیٹیز کے حوالے سے پبلک نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں اسلام آباد کے زون 4 میں لیہتر روڈ پر "گلیکسی انکلیو / مفتی محمود انکلیو” اور "وسٹا ویلی” کے نام سے پلاٹوں کی غیر قانونی سیل ومارکیٹنگ غیر قانونی قرار پائے۔

ہاؤسنگ سکیموں کا کلین اینڈ گرین اسلام آباد منصوبے میں بڑھ چڑھ کر شرکت

مجاز اتھارٹی سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل پلاننگ کے ٹاؤن پلانر (آر پی ٹو)، عبداللہ خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے کی کثیر المنزلہ عمارتوں میں ہنگامی سیڑھیاں تعمیر کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ "گلیکسی انکلیو / مفتی محمود انکلیو” اور "وسٹا ویلی” کے نام سی ڈی اے سے منظور شدہ نہ ہیں۔ انہوں نے نوٹس میں عوام الناس کو انتباہ کیا کہ وہ ان سکیموں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں کیونکہ یہ غیر قانونی ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خطرہ ہیں۔ جس سے آُپ کا سرمایہ ڈوب سکتا ہے۔

عدالت نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی

سی ڈی اے کی جانب سے جاری ہونے والا تازہ ترین انتباہ عوام الناس کے لیے ایک احتیاطی نوٹ ہے کہ وہ رئیل اسٹیٹ میں مالی سرمایہ کاری کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں اور سی ڈی اے سے ڈبل چیک کریں تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ جن پلاٹوں میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں انہیں اجازت دے دی گئی ہے یا نہیں۔ یہ خط ڈویلپرز کے لیے ایک انتباہ کے طور پر بھی کام کرتا ہے، جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکام کی طرف سے بیان کردہ اصولوں اور ضوابط پر عمل کریں اور زمین کی کسی بھی غیر قانونی ذیلی تقسیم میں ملوث ہونے سے گریز کریں۔ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (سی ڈی اے) نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا