ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں جکوانی گیٹ وے پرائم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

newsdesk
3 Min Read
سٹی ایسوسی ایٹس کے منصوبے جکوانی گیٹ وے پرائم کی سنگ بنیاد تقریب میں مہمانانِ گرامی شریک ہیں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر): سٹی ایسوسی ایٹس کے بانی و سی ای او محمد شفیع جکوانی کی قیادت میں ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے پلاٹ نمبر ایم۔6 پر نئے رہائشی و تجارتی منصوبے جکوانی گیٹ وے پرائم کی سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سٹی کراچی بریگیڈیئر محمد کاشف نعیم تھے۔

تقریب میں ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے سینئر افسران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، معزز مہمانوں اور سٹی ایسوسی ایٹس کی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔ شرکا کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر سٹی ایسوسی ایٹس کے بانی و سی ای او محمد شفیع جکوانی نے جکوانی گیٹ وے پرائم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے منصوبے کی اہم خصوصیات، افادیت، ترقیاتی منصوبہ بندی اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ یہ منصوبہ جدید رہائشی اور تجارتی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے، جس میں معیاری تعمیرات اور جدید سہولتوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر محمد کاشف نعیم نے ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں آئندہ منصوبوں اور مستقبل کی ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی ترقی، توسیع اور آبادی میں اضافے کے لیے جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

بریگیڈیئر محمد کاشف نعیم نے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی تعمیر و ترقی میں سٹی ایسوسی ایٹس، بالخصوص محمد شفیع جکوانی کی خدمات اور مسلسل کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے سٹی ایسوسی ایٹس کے مکمل شدہ منصوبوں کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی و تعمیراتی سرگرمیوں کی بھی تعریف کی۔

سٹی ایسوسی ایٹس ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں متعدد منصوبے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے جبکہ کئی دیگر منصوبوں پر ترقیاتی اور تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ جکوانی گیٹ وے پرائم سٹی ایسوسی ایٹس کے جاری منصوبوں میں ایک نمایاں اضافہ ہے، جسے جدید تعمیراتی معیار اور موجودہ ضروریات کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے۔

تقریب کے دوران معزز مہمانوں نے جکوانی گیٹ وے پرائم کی کامیاب تکمیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی ترقی کے لیے محمد شفیع جکوانی کی مسلسل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر مہمانوں کے لیے خصوصی ہائی ٹی کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں شرکا نے خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Share This Article